عوامی مسائل

واپڈا پولو ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک دن پہلے پیک شدہ کھانا کھلانے سے مہمانوں کے پیٹ خراب ہوگئے

چلاس(بیورورپورٹ) واپڈا کی طرف سے پولو ٹورنامنٹ کیلئے رکھا گیا ساڑھے سات لاکھ کا گرانٹ کہاں گیا۔واپڈا کے حکام نے مہمانوں کو جوس اورڈرائی فروٹ کے چند ڈبے اور کچھ چکن کے پیس کھلا کر سارا فنڈہڑپ کر دیا ۔داریل تانگیر اور چلاس تحصیل کے مختلف علاقوں سے آنے والی ٹیموں کو بھی چند ہزار روپے دے کر بہلایا گیا ہے ،جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے کھلاڑیوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے واپڈا کی ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق مہمانوں کو کھلا یا گیا چکن ایک روز قبل واپڈا دیامر کے ہاسٹل میں پکاکر پیک کیا گیا تھا ،جو کہ بوسیدہ ہوچکا تھا ،اور چکن سے بو آرہی تھی،لیکن سٹیج پر بیٹھے مہمانوں کو دن بھر کھیل دیکھ کر بھوک لگی تھی،اور چکن ملتے ہی سب بغیر سونگے کھانے پر ٹوٹ پڑے،چکن کھانے کے بعد چند مہمانوں کے پیٹ خراب ہوگئے،اور چکن کے بوسیدہ ہونے کی شکایت بھی کی گئی ۔

عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ واپڈا دیامر میں متاثرین کی توجہ کھیلوں کی طرف راغب کرکے عوامی مسائل سے نجات حاصل کرنے کی کوشیش کررہی۔انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے زیر اہتمام دیامر میں کوئی بھی ایونٹ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا ہے ،گزشتہ دو سال پہلے ہائی سکول میں مختلف کھیلوں کا واپڈا نے اہتمام کیا ،جس میں لاکھوں روپے بچت کرکے کھیلاڑیوں کو چند پلاسٹک کے ٹرافیاں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا دیامر کے عوام اور نوجوان نسل کو بے وقوف بنانا چاہتی ہے ،جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button