عوامی مسائل

پی ڈبلیو ڈی میں اصلاحات کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر اقبال

گلگت( پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ میں منقعدہ ورکس کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی میں اصلاحات کے لئے کام کر رہے ہیں۔ محکمہ کے آفسران محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں انشا اللہ محکمے کے اندر تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور محکمے کو مثالی بنائیں گے۔ ورکس کانفرنس کے انعقاد سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اُنہوں نے بجٹ کو بروقت خرچ کیا ہے۔ محکمہ فنانس اور پلاننگ کے ساتھ بجٹ میں تاخیر اور مختلف منصوبوں میں جاری کردہ رقم کی کمی کے حوالے سے بھی بات کریں گے تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت پا یہ تکمیل کو پہنچ سکیں ۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں ملازمین کی کمی کو دور کریں گے اور پروفیشنل انجینئرز اور سب انجینئرز کی کمی کو بھی دور بہت جلد دور کریں گے جسکی وجہ سے محکمے میں بڑی تبدیلی آئیگی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہو نگے میرٹ کی بنیادوں پر نوجوانوں کو بھرتی کر ینگے۔

صوبائی وزیر تعمیرات نے مذید کہا کہ محکمے کے تمام آفسران میرٹ کو اولین ترجیح دیں۔ اور میرٹ پر کام کریں تاکہ آنے والے وقتوں میں میرے محکمے بھی دیکھا دیکھی میرٹ کو اپنا شعور بنائیں گے۔

اُنہوں نے سیکرٹیری تعمیرات، چیف انجینئر رشید احمد ، ڈپٹی سیکرٹیری حسین علی ،تمام ایکسین اور سپرٹنیڈنگ انجینئرز کو مبارک باد دیا کہ اُنہوں نے ورکس کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنایاہے آیندہ بھی تمام آفسیران ترقیاتی بجٹ کے استعمال اور مسائل کے حوالے سے ورک کانفرنس میں اپنا حصہ ڈال دیں اور اسی فورم سے ہی مسائل کا تدارک کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button