شعر و ادب

دنیور میں حسینؑ محسن انسانیت کے نام سے ایک عظیم الشان محفل مسالمہ منعقد

گلگت( پ ر) کمیو نٹی ایجوکیشن ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام دی لرننگ اکیڈمی دنیور میں حسینؑ محسن انسانیت کے نام سے ایک عظیم الشان محفل مسالمہ منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان بھر سے شعراء کرام ، ادیبوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، محفل مسالمہ میں شعراء کرام نے امام عالیٰ مقام کے حضوارنظرانی عقیدت پیش کیا۔شعراء کرام نے امام عالی مقام کے افکار، قربانی ، مقصد کو نظم و نثر کے زریعے اجاگر کیا۔ محفل مسالمہ میں اکبر حسین نحوی، عبدالخالق تاج، جمشید خان دکھی، حاجی حیدر خان حیدر، غلام عباس نسیم، محمد نظیم دیا، سید مظہر علی شاہ، اسماعیل ناشاد، حر شاہ حر، شاہ رئیس سیفی، قربان علی منتظر، توصیف حسن ، رضا عباس تابش سمیت دیگر شعراء کرام نے امام عالیٰ مقام کے حضور نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل مسالمہ کے آخر میں بزرگ شاعر اکبر حسین نحوی نے خطاب کرتے ہوئے امام عالیٰ مقام کے افکار ، قربانی، مقصد ، پر تٖفصیلی روشنی ڈالی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button