تعلیم

ڈائریکٹر کالجز میر احمد خان اور پروفیسرعثمان ملک کے اعزاز میں ڈگری کالج چلاس میں الوداعی پارٹی کا اہتمام

چلاس (بیورورپورٹ)ڈاریکٹر کالجز گلگت بلتستان امیر احمد خان اور پروفیسرعثمان ملک کے اعزاز میں ڈگری کالج چلاس میں ایک پروقار اور شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔الوداعی تقریب میں پرنسپل کالج عطاء اللہ کے علاوہ ڈگری کالج چلاس کے سینکڑوں طلبہ اور فکلیٹی کے ممبران نے خصوی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر کالجز امیر احمد خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں تعلیم کی شمع روشن کرنے کیلئے اپنی بساط کے مطابق جدو جہد کیا ،دوران ملازمت خطے کے تمام کالجز کی پرنسپل صاحبان کی بھر پور مدد اور کواپریشن سے نظام تعلیم میں بہتری کیلئے کئی انقلابی اقدمات بھی اُٹھایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے ،اس گھر کو روشن اور خوشحال رکھنے کیلئے اہل قلم اور اُساتذہ جانفشانی سے اپنی زمہ داریاں پوری کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی سہولیات کی عدم دستیابی کے پیش نظر دیامر کی طرف زیادہ توجہ نہیں دے سکا ،جس پر معذرت خواہ ہوں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے کو چلانے کیلئے ادارے کے سربراہ میں لیڈر شپ کوالٹی کا ہونا ضروری ہے،اور ادارے کی ترقی اور بڑھوتری کیلئے ادارے کے سربراہ کو ایک مظبوط ٹیم پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ قوم کے مستقبل اور معمار ہوتے ہیں ،طلبہ کو ترقیافتہ قوموں کے صف میں لاکھڑا کرنے کیلئے ان کی بہترین تربیت انتہائی ضروری ہوتی ،اس لیئے اساتذہ اپنی تمام تر توجہ طلبہ کی تربیت پر مرکوز رکھیں اور ان کو معاشرے کا باعزت شہری بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ منزل پانے کیلئے محنت شرط ہے ،طلبہ بھی اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر دیں ،اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو ابھی سے تیار رکھیں ۔

15203172_1124186451034930_8609535196820995924_n

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈگری کالج چلاس پروفیسر عطاء اللہ نے کہا کہ ڈاریکٹر کالجز امیر احمد خان کی گلگت بلتستان کیلئے بہت خدمات ہیں ،یہ ایک مشفق ،باصلاحیت،قابل آفیسر ہیں ،گلگت بلتستان کے تعلیمی میدان میں ان کی کمی کو ہم محسوس کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا امیر احمد کو آج ہم بڑے احترام سے رخصت کررہے ہیں ،یہ اپنے پیشے سے مخلص تھے،اور اپنی ملازمت کے دوران گلگت بلتستان کے نوجوان نسل کی بہتری کیلئے ان کے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر عثمان ملک کی خدمات کو بھی ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے30سال گلگت بلتستان کے طلبہ کو علم کی روشنی سے منور کیا ،دیار غیر سے گلگت آکرہماری خدمت کی اور آج ہم سے جدا ہورہے ہیں ،ہم نے ان کیلئے کچھ نہیں کرسکے ،لیکن اس نے ہمیں بہت کچھ دے کر گئے ،جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔تقریب سے خطاب میں سبکدوش ہونیوالے پروفیسر عثمان ملک نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام عوام اور طلبہ نے بہت عزت دی ،یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں ،دوران ملازمت گلگت بلتستان میں گزرے ہوئے لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔

15338866_1124186424368266_4908566634247731192_n

تقریب سے صدر پروفیسر ایسو سی ایشن راحت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر کالجز اور پروفیسر عثمان ملک کی خدمات کو خوب سراہا ۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل ڈگری کالج چلاس عطاء اللہ نے کالج کی طرف سے سبکدوش ہونے والے ڈاریکٹر کالجز امیر احمد خان اور پروفیسر عثمان ملک کو خصوصی تحائف اور ثقافتی شال پہنا دیا ،بعد ازاں ڈاریکٹر کالجز امیر احمد خان اور پروفیسر عثمان احمد کو ڈگری کالج کے پرنسپل اور دیگرفکلٹی ممبران نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ،اور شاندار انداز میں بڑی عزت و تکریم کے ساتھ الوداع کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button