عوامی مسائل

ہنزہ میں معذور افراد کا دن خاموشی سے گزر گیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )ملک بھر میں معذرو افراد کا عالمی دن منایا گیا ۔لیکن ضلع ہنزہ واحد ضلع ہے جہاں پر خصو صی افراد کو ہر سال نظرانداز کیا جاتا ہے ۔ معذور افراد کے خصوصی دن کے حوالے سے ملک بھر میں معذور افراد کے حو صلہ افزائی کے لئے خصو صی پروگرامز منعقد ہوئے ۔ ضلع ہنزہ میں معاشر ے کے خصوصی افراد کے لئے کوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا ۔ معاشرے کے دیگر افراد کی طرح خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ۔ عوامی حلقوں نے شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت کی بے حسی ہے ۔ معذور افراد کی دل جوئی اور ہمت بڑھانے کے لئے سرکاری سطح پر ایک پروگرام منعقد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

عوامی حلقوں نے مزید کہاکہ نو منتخب رکن کو بھی ان کا خیال رکھنا چاہیے تھا الیکشن میں ووٹ کاسٹ کروانے کے لئے ان کو گھروں سے نکال کر لاتے ہیں لیکن یہ معذوروں کا عالمی دن بھول جاتے ہے افسوس کا مقام ہے ۔ سپیشل افراد کو فعال بناکر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی اشد ضرورت ہیں ۔ضلع ہنزہ میں موجود خصوصی افراد حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے گھر کے دیگر افراد پر بوجھ بنے جارہے ہیں ۔خصوصی افراد پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button