تعلیم

بے اے/بی ایس سی کے امتحانی فارمز داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کیجائے، گانچھے کے طلبہ کا مطالبہ

اسلام آباد(فدا حسین) ضلع گانچھے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے امتحانی بورڈ میں بی اے /بی ایس سی کا امتحان دینے والے سینکڑوں طلب علموں نے ضمنی امتحان کے فارم جمع کرانے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مقامی صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ مارک شیٹ نہ ملنے کی وجہ سے ضمنی امتحان میں شرکت سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ خپلو اور اس کے گرد نواح میں بہت سارے لوگوں کے اپنے یا ان کے عزیزوں کو ابھی تک مارک شیٹ نہیں ملی ۔جس کی وجہ سے وہ ابھی تک ضمنی امتحان کے فارم جمع نہیں کرا سکے۔ان کا مزید یہ بھی کہناتھا کہ انتظامیہ اپنی کی نااہلی کی سزا ہمیں مل رہی ہے ۔انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم حاجی ابراہم ثنائی سے بھی اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ سے بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کا وقت ضائع ہونے سے بچ سکے۔ قراقرام انٹرنیشل یونیورسٹی سکردو کیمپس کے اہلکاروں کے مطابق 7دسمبر لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔مارک شیٹ کے بارئے میں سوال پر ان کا کہناتھا کہ مارک شیٹ کو طلباء کے اپنے امتحانی سنٹر پر بھیج دیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک بہت لوگ مارک شیٹ نہ ملنے کی شکایت کر رہے ہیں اس لئے انہوں نے یونیورسٹی انظامیہ سے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button