عوامی مسائل

تھور نالے میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری، قدرتی ماحول کی تباہی کون روکے گا؟

چلاس(بیورورپورٹ)محکمہ جنگلات کی بے رخی سے تھور نالے کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔روزانہ کی بنیاد پر تازہ کٹی لکڑی مختلف جگہوں میں لا کر سٹاک کی جا رہی ہے۔وزیر جنگلات عمران وکیل اور چیف کنزرویٹر محکمہ فاریسٹ نوٹس لے کر جنگلات کا تحفظ یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار وکلاء ایسوسی ایشن کے عہدیدار الحاج محمد حسین ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تھور کے عوام نے کافی حد تک جنگلات کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے تھے مگر انکے اقدامات بھی بے سود ثابت ہوئے ہیں۔کٹائی مافیا مکمل طور پر بے لگام ہوچکے ہیں۔فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر جنگلات کی کٹائی کا جائزہ لیا جائے۔اور کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔تاکہ زمین کا زیور ختم نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ فاریسٹ کی چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ بھی لکڑی کی نقل و حمل کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button