متفرق

قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے حوالے سے شعور کی بیداری کے لئے تقاریب منعقد

گلگت ( پ ر ) قومی احتساب بیورو کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے رشوت اور کرپشن کے انسداد کے لیئے شعور پیدا کرنے کے لیے ملک گیر مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان میں بھی نیب کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیاں جاری ہیں، ان سرگرمیوں کا مقصد لوگوں میں آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے۔ گلگت میں اس سلسلے میں دو اہم تقاریب کا اہتما م کیا گیا جس میں سے پہلی تقریب آغا خان ہائر سیکینڈری سکول میں مختلف سکولوں کے طلباء کے مابین پینٹنگ کا مقابلہ تھا جس میں نجی اور سرکاری سکولوں کے طلبا ء نے شرکت کی۔

nab-3-copy

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب سید ظاہر شاہ نے کہا کہ اس سرگرمی مقصد سکولوں کے معاشرتی برائیوں کے خلاف شعور بڑھانا ہے ۔ اس پینٹنگ کے مقابلے کا عنوان Say No to Corruption تھا۔ مختلف سکولوں کے بچوں نے اس عنوان کے تحت پینٹنگز بنائیں اور اپنے فن کے زریعے کرپشن سے ہونے والے مسائل اور ان کے سدباب کے حوالے سے اپنے خیالات کو رنگوں کا جامعہ پہنایا۔

تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر نیب نعمان اسلم، ڈپٹی ڈائیریکٹر نیب عبدل ماجد اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

nab2-copy

دوسری تقریب فاطمہ جناح گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں ہوئی جہاں پر تقریری مقابلوں اور مختصر ڈراموں کے زریعے کرپشن کے خلاف طلبا ء و طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اورداد سمیٹی ۔ اس تقریب میں بھی ڈائریکٹر جنرل نیب سید ظاہرشاہ موجود تھے جنہوں نے طلباء و طالبات کی جانب سے پیش کئے جانے والے ڈراموں اور تقریری مقابلوں کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو پڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے عوام میں بھرپور شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور میڈیا اور دیگر فورمز پر اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر نیب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو منظر عام پر لانا اور عوام کو آگاہی دینا ہے۔

کل اس سلسلے میں ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکاء بد عنوانی کے تدارک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button