عوامی مسائل

چلاس کے بعض علاقوں میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، عوام عذاب میں مبتلا

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس شہر اور اس کے گرد و نواح میں بجلی کا بدترین لوڈشڈنگ،عوام عاجز آگئے،کاروباری اور گھریلوسرگرمیاں متاثر،عوام پریشان،گزشتہ ۳ مہنوں سے چلاس ہرپن داس ،شاہین کوٹ،جلیل گاؤں،جچن،شلکٹ اور فاروق آباد کالونی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں تک جا پہنچا ،شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کیلئے عذاب جان بن گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے چلاس شہر گزشتہ کئی مہینوں سے اندھیرں میں ڈوبا ہو ا ہے ،اور عوام لالٹین اور موم بتی کی ٹمٹماتی ہوئی روشنی میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تھک پاور ہاوس کی مشنری خراب ہوئے ایک ماہ کا رعرصہ بیت گیا ،مگر مشنری کی مرمت نہ ہوسکی، مذکورہ پاورہاوس کی مشنیری زنگ آلود ہوچکی ہے اور آئے روز پاور ہاوس کا کوئی نہ کوئی پرزہ ضرور خراب ہوتا ہے ،جس کو بہانہ بنا کر متعلقہ محکمہ کا عملہ کئی کئی دنوں تک پاور ہاوس کو بند رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں محکمہ برقیات کے سینکڑوں ملازم ہیں ،لیکن ڈیوٹی پر چند ایک حاضر ہیں،اور ان میں سے بھی غریب ملازموں سے ڈیوٹی لی جارہی ہے جبکہ بااثر وہاں پر بھی آزاد گھر بیٹھ کر تنخوہیں کھا رہے ہیں ،مگر پوچھنے والہ کوئی نہیں ہے ،ہر طرف اندھیرنگری چوپٹ راج ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری اور دیگر زمہ دار حکام دیامر میں بجلی کے بحران پر قابوپانے کیلئے اقدامات کریں ،اور کرپٹ عملہ کے خلاف ایکشن لیں ،تاکہ دیامر میں بجلی کا نظام بحال ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button