عوامی مسائل

گلگت بلتستان میں اینٹی کرپشن محکمہ قائم کیا جارہا ہے، حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(ارسلان علی)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ گلگت بلتستان میں ہمارے دعوات پر لایا گیا ہے اور اس ادارے کو ہم نے خود فعال کرنے کی کوشش کی ہے ماضی میں اس ادارے کے دفتر کو تالے لگائے گئے تھے اور بد قسمتی سے اس ادارے کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیاجاتا رہاہے ۔

انہوں نے منگل کے روز فاتمہ جناح گرلز ڈگری کالج گلگت میں نیب کے زیر اہتمام کرپشن کے خاتمہ حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ہمارے پارٹی ،حکومتی ہو یا کوئی اور بلا تفریق کارروائی کرے اور ٹھوس ثبوت ملنے پر کارروائی کرے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم یہ چاہتے ہیں کہ کرپشن کی خبر چھپنے کے ایک دن بعد اس کی تحقیقات شروع ہو اور اس کا فیصلہ ایک مہینے کے اندر اندر ہی آجائے تاکہ عوام بھی اس سے اذیت میں مبتلا نہ ہوں۔

انہوں نے کہا حکومت سنبھالنے کے بعد صوبے میں احتسابی عمل کیلئے نیب کو خطہ لکھا جس کا مقصد کسی سیاسی مخالف کو دبانا نہیں تھا ہماری جماعت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں احساب کے عمل کو مزید بہتر اور تیز بنانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن قائم کیا جارہا ہے جس کی کابینہ نے منظوری دی ہے اور اینٹی کرپشن کے قوانین میں یہ بات شامل کی جائے گی کہ اگر کوئی بھی کرپشن کی نشاندہی کرے گی اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اس سے رکاوری ہونے والی رقم سے10فیصد انعاکم دیا جائے گا تاکہ اس کی حوصلپ افزائی ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر سے خوف خدا اور انصاف کا عنصر ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے پوا معاشرہ اس دلدل میں شامل ہوچکا ہے ہمیں اس حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور اس کے لئے پرفارمنگ آرٹ اور دیگر طریقے اپنانے کی بھی اشد ضرورت ہے ،لوگوں نے پرفارمنگ آرٹ کو صروف انٹرنینمنٹ سمجھا ہے لیکن اس سے لوگوں کی سوچ اور فکر بد ل جاتی ہے اور اس طریقے سے ہم معاشرے سے کرپشن جیسے ناسور کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند میڈیا ہاوسز اور اخبارات جھوٹے خبریں چلاکرعوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اورایسے چھوٹی خبریں چلانے سے ریاست کے چوتھے ستون سے عوام کا اعتبار اٹھ چکا ہے ۔ اس اہم شعبے کو اپنی زاتی اخلافات کو بنیاد بنا کر استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہم نے بھی ان کی خبروں پر ایکشن لینا چھوڑ دیا ہے اس سے قبل میں تمام اخبارات پڑھ لیتا تھا اور کوئی اس قسم کی خبر چھپتی تھی تو اس کے خلاف ایکشن لیا جاتا تھا ۔

حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس سے قبل کی حکومتوں میں لوگوں نے حکمرانی کو عیاشی کے طور پر استعمال کیا ہم نے جب سے یہ عہداسھنبالا ہے تب سے راتوں کی نیندیں اور دن کا سکون ختم ہو گیا ہے اور ہم جب اس عہدے پر نہیں تھے تب بہت اچھی زندگی گزررہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو دیگر جماعتوں کو وفاق اور گلگت بلتستان میں کرپشن کی وجہ سے رد کردیا ہے اور ہم بھی اگلے پانچ سالوں میں ایسا کرینگے اور اپنے دعواں پر عمل درآمد نہیں کرینگے تو ہمارا بھی یہیں حال ہوگا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکریٹریز اور ڈی سی کرپشن کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیوں کہ وہ اس کرپش کا 50فیصدروک سکتے ہیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پالیمانی سیکریٹری برائے قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا کہایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں گلگت بلتستان سمیت پوری پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی گئی جس کی وجہ سے سابقہ حکمرانوں کو عوام نے مسترد کردیا ۔انہوں نے کہا کرپشن ایک دیمک ہے جس کی وجہ سے عوام کو ان کی بنیادی حقوق نہیں پہنچ جاتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاشرہ صاف و شفاف معاشرہ ہو ۔KIUکے رجسٹرار شاہد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرپشن کا لفظ اتنا عام ہوچکا ہے کہ اب ہم اس کو کوئی غلط ورڈ نہیں سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات میں کپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ بنائی ہے جس کے ذریعے طلبہ و طالبات میں اس ناسور کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جاتی ہے ۔

اس موقع پر نیب کے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کی زاتی خواہش پر ہم گلگت بلتستان میں آئے ہیں اورگلگت بلتستان میں کرپشن جیسی خطرناک چیز ہے نہ میں نے دیکھی ہے صرف چھوٹی چھوٹی برئیاں ہے جن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کرپشن کے خاتمہ کے لئے صرف ایف آئی اے اور نیب کا کام نہیں ہے بلکہ اس معاشرے کے ہر فرد کو ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن مومنٹ میں گرلز ڈگری کالج گلگت کا اہم کردار ہے،ہمیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو اس حوالے سے تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دفتر عوام کی مدد کے لئے ہر وقت کھلا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button