عوامی مسائل

سکیل 9 سے نیچے کی نوکریوں کے لئے گلگت شہر میں ٹیسٹ لینا سمجھ سے بالاتر ہے

ہنزہ ( بیورو رپورٹ)محکمہ صحت گلگت بلتستان نے سیکیل 9سے کم آسامیوں پربھرتی کے لئے گلگت میں ٹیسٹ لینا سمجھ سے بالاتر ہے گلگت بلتستان کے دس اضلاع کے لئے اعلان کردہ خالی اسامی کو پر کرنے کے لئے متعلقہ ڈی ایچ او کے علاوہ دیگر متعلقہ سرکاری افسران کو اختیار دیا جائے۔

گزشتہ ماہ ہونے والی محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے ہر اضلاع کے لئے اسامیوں کا اعلان توکردیا مگر ان کو پرُ کرنے کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے سینکڑوں امیدواروں کو گلگت میں بلا کر ٹیسٹ لیا گیا جس کے نتیجے میں نہ صرف محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بلکہ صوبائی وزراء کو بھی مختلف قسم کی باتیں سننی پڑیں ۔ جبکہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے اعلان کردہ پوسٹیں الگ الگ اضلاع کے لئے اعلان کردہ ہیں، مگر ٹیسٹ اور انٹرویو کے لئے سب کو گلگت شہر بلایا گیا ہے، جس پر امیدواروں اور سماجی رہنماوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

گلگت بلتستان کے ہر اضلاع کے لئے سیکیل 9سے کم ملازم کے لئے ضابطہ اخلاق کے مطابق متعلقہ اضلاع میں ٹسٹ اور انٹریو ہونا ضروری ہے مگر حالیہ ہو نے والے ٹیسٹ کا طریقہ کار ضوابط کے برعکس ہے۔  جس کا بظاہر مطلب میرٹ کی پامالی کے سواء کچھ بھی نہں ہے، اور اس حوالے سے مختلف حلقوں میں چہ میگوئیاں بھی ہورہی ہیں۔

 صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ ان اسامیوں کو پرُ کرنے کے لئے ٹسٹ انٹریو متعلقہ اضلاع میں رکھا جائے جس میں متعلقہDHOکے علاوہ دیگر متعلقہ سرکاری افسران کو تعینات کریں اور میرٹ کے مطابق اُن خالی اسامیوں کو پُر کرنے میں آسانی ہو سکے ۔ جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں کے ساتھ امیدواروں کو بھی ان خالی اسامیوں کو پرُ کرنے میں کوئی شک نہ رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Secratary level officer come to GB after paying enough money, so they have recover it, Hiring is a good and easy source of income for them.

Back to top button