عوامی مسائل

بہت جلد غذر میں ریسکیو 1122 کا قیام عمل میں لایا جارہاہے، ڈپٹی کمشنر

گاہکوچ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر غذر میر وقار احمد نے انجمن تاجران گاہکوچ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز گاہکوچ بازار میں ہونے والی آتشزدگی سے جو جانی نقصان ہوا ہے اس پر دلی دکھ ہوا ایسے واقعات پر عوام کا جذباتی ہونا ایک فطری عمل ہے فائر بریگیڈ کی گاڑی کا پمپ خراب ہے جو کہ صرف کراچی میں ٹھیک ہوسکتا تھا پمپ کو مرمت کی غرض سے کراچی بھیجا گیا ہے آئند چند روز میں یہ پمپ ٹھیک ہوکر واپس پہنچ جائیگا اور فائر بریگیڈ ماضی کی طرح اپنے فرائض بخوبی انجام دے گی۔ گاڑی نہ ہونے کے باوجود فائیر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور عوام کے شانہ بشانہ بھڑکتی آگ کو بجھانے کے عمل میں حصہ لیااور فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار بری طرح جھلس بھی گیا ہے۔ گیس کا لاکھوں کا کاروبار کرنے والوں کو چند ہزار روپے کے حفاظتی ساز سامان سے بھی لیس ہونا چاہیے تھا۔ حفاظتی آلات رکھے بغیر کسی بھی گیس ڈیلر کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

انہوں نے کہا کہ بہت جلد ضلع غذر میں ریسکیو1122 کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے بعد حالات یقینی طو رپر بہتر ہوجائیں گے۔ گاہکوچ کے مین بازار میں واقعہ تمام گیس ڈیلرز کو گنجان آباد مارکیٹوں سے باہر منتقل کیا جائیگا گزشتہ روز کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے غریب شخص کو حکومت کی جانب سے معاوضہ اد اکیا جائیگا۔ اس موقع پر انجمن تاجران گاہکوچ نے مطالبہ کیا کہ ضلع غذ ر کی ضرورت اور بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی اضافی گاڑی لائی جائے۔ اے سی پونیال اشکومن نوید احمد نے تاجروں اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے انہیں کم سے کم دو سال تک ٹرانسفر نہیں کیا جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button