متفرق

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے غازی زیارت شاہ حیدر آباد ہنزہ میں انتقال کرگئے

گلگت(خبرنگارخصوصی)جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ایک اور ہیرو،غازی زیارت شاہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔ہفتہ کے روز زیارت شاہ آپنے گھر حیدرآباد ہنزہ میں وفات پاگئے مرحوم کی عمر100سو سال تھی۔مرحوم زیارت شاہ جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان 1947-48کے ہیرو تھے اور اس جنگ کے دوران انہوں نے جوان مردی اور بہادری کے جھنڈے گاڑے تھے۔مرحوم کا تعلق حیدر آباد ہنزہ سے تھا اور وہ 1917میں پیدا ہوگئے تھے اور 1944کو فوج میں بھرتی ہوئے تھے بعدازاں جب پاک فوج بنی تو انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔1962ء تک انہوں نے پاک فو ج میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے اور علاقے میں فلاحی کاموں میں سرگرام رہے جس پر اہلہ علاقہ ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھی۔ ان کی وفات پر اہلہ علاقہ اور عوام ہنزہ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور ان کی پاک فوج میں وطن عزیز کی دفاع اور علاقے کے لئے کی گئی خدمات کو سرہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button