عوامی مسائل

محکمہ تعمیرات عامہ کی ناقص تعمیرات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، فدا خان فدا وزیر سیاحت

گاہکوچ(معراج علی عباسی)صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی ناقص تعمیرات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ تعمیر کرنے کے لئے کچھ اور نقشہ دیا جاتا جبکہ تعمیر کوئی اور چیز ہوجاتی ہے۔ ضلع غذر میں سیاحت کے تمام ایسے منصوبوں کی چھان بین ہوگی جو کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی غفلت کے باعث تکمیل سے قبل ہی انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ سٹی پارک، ملٹی پرپز سپورٹس کمپلکس، سٹریٹ لائٹس، ڈراینج اینڈ سیوریج کے علاوہ سپورٹس اسٹیڈیم کے تعمیر میں بے ضابطگیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کے بارے میں سخت انکوائری کی جائیگی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گرمیوں کے مہینوں میں 11 لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا۔ زیادہ تر سیاح ہنزہ اور بلتستان کی سیر کے بعد واپس چلے گئے انہیں ضلع غذر کی حسین وادیوں، جھیلوں، اور خوبصورت مناظر سے متعلق معلومات ہی نہیں تھی۔ ضلع غذر کو بھی سیاحوں کے لئے پرکشش بنانے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ سیاحت کا محکمہ اپنی مرضی سے منتخب کیا ہے گلگت بلتستان سیاحوں کے لئے جنت کا درجہ رکھتی ہے ہمیں موثر ٹوارزم پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے سی پیک منصوبے کے بعد خطے میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ سیاحت کو روزگار کا متبادل زریعہ بنانے کے لئے صوبائی حکومت کا م کر رہی ہے ہم صرف چین کے سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کے قابل ہوئے تو ہماری معیشت کا نقشہ تبدیل ہوگا۔ چین کی جانب سے لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کا رخ کرنے کے امکانات موجود ہیں۔ صوبائی حکومت میرٹ کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے گلگت بلتستان میں گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں جو بھی بھرتیاں ہوئی ہیں ان میں میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے عوام کا اعتماد موجود حکومت پر بڑھتا جارہاہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button