صحت

دورانِ حمل ماں اور بچے کی بہتر صحت یقینی بنانے کے موضوع پر استور میں تربیتی سیشن کا انعقاد

استور (سبخان سہیل) استور عیدگاہ میں ایم این سی ایچ کے زیر اہتمام ماں اور بچے کے دن کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ تربیتی سیمنار میں ڈی ایچ او استور ڈاکٹر ممتاز آحمد،کمونٹی کواڈنیٹر بہار شاہ، اور سی ایم ڈبیلو نے بھی شرکت کی۔ اس موقعے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر ممتاز نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آج کا تربیتی سیمنار کا انعقاد ایم این سی ایچ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے۔ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہم نے تمام سی ایم ڈبلیو کو تربیت دیا ہے انشاللہ سی ایم ڈبیلو پہلے سے بہتر انداز میں حاملہ خواتین کو احتیاطی تدبیر سے آگاہ کریں گے کسی بھی قسم کی کوئی کوتائی بردشت نہیں کی جائے گی کسی بھی معاشرے کی ترقی اس وقت ممکن ہوتی ہے جب اس معاشرے میں صحت مند مائیں ہو۔

سیمینار سے کواڈنیٹر کمونیٹی ایم این سی ایچ بہار شاہ نے کہا کہ ایم این سی ایچ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے پورے جی بی میں کام کررہی ہے ۔ ہماری سی ایم ڈبلیو کی ٹیم ہر گاوں میں جاکر ان خواتین کو آگائی دیتے ہیں جو حاملہ ہیں ان کو دوران حمل کن چیزوں کی احتیاط کرنا ہے اور بچے کی پیدایش کے بعد ان کی دیکھ بال کے حوالے سے ان تمام مائیوں کو بھی مفید مشورے دئتے ہیں۔ امید ہے کہ اب اس تربیتی سیمنار کے بعد مزید بہتر کام کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button