متفرق

سکردو کی مشہور چوک کو معروف کوہ پیما حسن صدپارہ سے منسوب کردیا گیا

سکردو (خصوصی رپورٹر) پریشان چوک کے نام سے مشہور چوک کو اب سے حسن سدپارہ چوک کے نام سے یاد رکھا جائیے گا ۔ ذندہ قوموں کی ہمیشہ سے یہ راوش رہی ہے کہ وہ اپنے قومی ہیروز کو کھبی نہیں بھولتی ۔ گلگت بلتستان کی عوام نے یہ ثابت کر دیا  کہ وہ ہمیشہ اپنے  اس ہیرو  کو  یاد رکھے گی ۔ یاد رہیں کہ حسن سدپارہ وہ پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ( ماونٹ ایورسٹ ) اور دوسری بڑی چوٹی (کے ۔ ٹو ) کو سر کیا اور دنیا میں پاکستان و گلگت بلتستان کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا ۔ حسن سدپارہ کا تعلق گلگت بلتستان کے بہت ہی پسماندہ گاؤں سدپارہ سے تھا ۔ لیکن انہوں نے اپنی پسماندگی کو اپنی کمزوری بنیں نہیں دیا اور اپنا نام تاریخ میں رقم کر دیا ۔ اب اگر ہماری قوم ان کی خدمات کو بھول جاتی تو یہ بہت  بڑا ظلم ہو جاتا اور ہم مردہ قوم کہلائی جاتے ۔ کم از کم اب اس چوک کی وجہ سے آنے والی نسلیں تو  اپنے اس عظیم ہیرو کو یاد رکھیں گئي  ۔ اس طرح کے اقدامات سے آئندہ آنے والے ہیروز کی خوب حوصلہ افزائی ہو جاتی ہیں ۔اگرچہ  وفاقی  حکومت نے بھلے ہی اس ہیرو کیلئے کچھ نہ کیا ہو لیکن عوام نے اپنے اس ہیرو کو یاد رکھنے کیلئے اس چوک کا نام حسن سدپارہ چوک رکھ دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button