متفرق

قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح ہو گیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات نے قانون ساز اسمبلی کی عمارت قلیل مدت میں مکمل کر کے تاریخ رقم کی ہے جس پر محکمہ پی ڈبلیو ڈی خراج تحسین کے لائق ہے۔ نئی بلڈنگ کی عمارت ہمارے لئے ایک چلنج سے کم نہیں تھا اس کے باوجود محکمہ نے دن رات محنت کر کے اس عمارت کو تین ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر کے محکمے کا نام روشن کیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹاؤن ہال میں قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقدشرم کی بات تھی خدا کے فضل و کرم سے آ ج قانون ساز اسمبلی کا ہال محدود وقت میں پائیہ تکمیل کو پہنچا ہے اور تزئین و آرائش کے حوالے سے ملک کے بہترین اسمبلی ہال میں شمار ہوتا ہے ۔اور اس ہال میں قانون ساز اسمبلی کے ممبر ان کے شان کے مطابق بیٹھنے کی جگہ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جوٹیال میں گزشتہ 12 سالوں سے زیر تعمیر اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھی بروقت تعمیر کر وانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ سابقہ ادوار میں سسٹم کی خرابی کی وجہ سے التواء کا شکار اس اہم عمارت کو فوری مکمل کر وا کر مثال قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے علاقے میں زیر تعمیر تمام ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کر وانے کے لئے بر وقت اقدامات اٹھا رہے ہیں حکومت جھوٹے دعوے نہیں کر رہی ہے بلکہ عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل پر پہنچا کر عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں گی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button