عوامی مسائل

نیٹکو اور انڈس موٹرز کے حکام کی ملاقات، تکنیکی معاونت اور کارکنوں کی استعداد کار میں اضافے پر تبادلہ خیال ہوا

اسلام آباد: نیٹکو ورکشاپ کو عہد جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور کارکنوں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں بین الاقومی شہرت یافتہ انڈس موٹرز کی دعوت پر منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن محمد حسین نے ان کے اسلام آباد ورکشاپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو کو انڈس موٹرز کے اعلیٰ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی اور کام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اور ورکشاپ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔ اس دورے کے موقع پر نیٹکو ورکشاپ کو عہد جدید کے تقاضوں کے عین مطابق بنانے کے حوالے سے تیکنیکی معاونت اور کارکنوں کے استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، انڈس موٹرز کے حکام نے ایم ڈی نیٹکو کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button