معیشت

ایک سال میں تقریباً آٹھ کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے، اسلم خان رجسٹرار بینکنگ کورٹ آف گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) رجسٹرار بینکنگ کورٹ گلگت بلتستان اسلم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینکنگ کورٹ گلگت بلتستان کی ریکوری سے تمام مالی ادارے مطمئن ہیں کیوں کہ گزشتہ ایک سال میں تقریباً6کروڑ15لاکھ3ہزار3سو56روپے ریکوری کئے جبکہ اس سال2015سے دسمبر2016ء تک مبلغ7کروڑ95لاھ31ہزار2سو24روپے ریکوری عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ293کل کیسز نمٹائے گئے جس کی وجہ سے ریکوری وجہ سے مالی ادارے بھی اس قابل ہوگئے ہیں کہ وہ کاروباری حضرات کیلئے کاروباری قرضے، زمینداروں کیلئے زرعی قرضے اور علاج معالجے و تعلیم کیلئے ضرورت مندوں کو باآسانی قرضے دیئے جائیں گے چونکہ گزشتہ عشرے سے مختلف بینکوں کے اربوں روپے نادہندگان پر واجب الادا تھے جوکہ مختلف میلے بہانوں سے وقت مقررہ پر رقم ادا نہیں کررہے تھے جس کی وجہ سے دیگر ضرورت مندوں کو قرضے کے حصول میں مشکلات درپیش تھی

انہوں نے کہا کہ جب سے گلگت بلتستان میں بینکنگ کورٹ مہر اعجاز علی سیال نے چارج سنبھالا ہے تب سے کیسز نمٹانے میں مزید تیزی آگئی ہے جوکہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس، محکمہ ڈاک اور محکمہ مال سے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور سمن نوٹس کے تعمیل کے سلسلے میں بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی جاتی ہے رجسٹرار بینکنگ کورٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزید ریکوری مہم کو تیز کرکے مالی اداروں کو مستحکم بنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button