گلگت بلتستان

گلگت غذر ایکسپریس وے روڑ کا پی سی ون تیار، ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی

یاسین (معراج علی عباسی ) غذر کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ گلگت غذر ایکسپریس وے روڑ کا پی سی ون تیار ۔منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہونگے ۔ محکمہ تعمیرات عامہ غذر نے گلگت غذر وڑ کا دو الک الک پی سی ون تیار کرلیا۔باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کے حکم پر محکمہ تعمیرات عامہ غذر نے گلگت سے گاہکوچ داماس تک تقریبا75کلومیٹرروڑ کو ایکسپریس وے بنانے کے لیے پی سی ون تیار کیا ہے ۔محکمہ تعمیرات غذر نے ڈیڑھ ارب کے اس اہم منصوبے کو70کروڑ کادو الک الک پی سی ون تیار کیا ہے ۔

زرائع سے معلوم ہواہے کہ اگلے تین چار دنوں میں پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے منظور ی ملتے ہی گلگت غذر ایکسپریس وے کا ٹینڈر کے لیے دیگرتمام ضروری پروسیجر کیا جائے گااور نئے سال کے آغاز سے ہی منصوبے پر کام شروغ ہوگا ۔اس اہم منصوبے کی تکمیل سے غذر اور گلگت کے درمیان نہ صرف سفری فاصلہ کم ہوگا بلکہ اس منصوبے کے تکمیل سے غذر میں سیاحتی و تجارتی دور کا آغاز ہوگا اور لوگوں کو نئے نئے کاروباری مواقعے میسرہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button