عوامی مسائل

محکمہ برقیات کی نااہلی، لکڑی کا کھمبا گرنے سے نیاٹ تھئے (دیامر) میں سات سالہ بچہ زخمی ہوگیا

چلاس(بیورورپورٹ)تھک کے نواحی گاوں نیاٹ تھئے میں بجلی کا کھمبا گرنے سے 7 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چلاس نیاٹ تھئے کے مقام پر مبارک نامی شخص کے گھر کے سامنے لکڑی کا بنا بجلی کا کھمبا اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں 7سالہ صدیق بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔مقامی افراد نے زخمی بچے کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبعی امداد دی جارہی ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمی بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

زخمی بچے کے والد ‘مبارک’ نے چلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2010کے سیلاب میں میرے گھر کے سامنے بجلی کا کھمبا گرچکا تھا ،جس کے بعد محکمہ برقیات کے حکام نے وہاں پر لکڑی کا کھمبا نصب کرکے بجلی کی سپلائی بحال رکھا ۔میں نے محکمہ برقیات کے ایکسئن کو صورت حال سے آگاہ کیا ،لیکن محکمہ برقیات نے کوئی توجہ نہیں دی ،متعلقہ محکمہ کی نااہلی کا سزا آج مجھے بھگتنا پڑا۔انہوں نے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لیکرمجھے انصاف فراہم کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button