گلگت بلتستان

جنگلات کے کٹاو اور گلیشرز کے قریب انسانی آبادیوں کی تعمیر پر پابندی لگائی جائے، اسمبلی میں قرارداد منظور

گلگت (فرمان کریم) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان کی طرف سے ایوان میں جنگلات کے کٹاو اور گلیشئر ز کے قریب نئی آبادیوں پر پابندی لگانے اور ڈیموں کی مدت بڑھانے کے لئے متعدد تجاویز پر مشتمل دوقراردیں پیش کیں، جنہیں ایوان نے متفقہ طور پرمنظور کرلیا۔

جبکہ ایم ڈبلوایم کے رکن اسمبلی حاجی رضوا ن کی طرف سے جنرل (ر) راحیل شریف کے خدمات پر انہیں خراج تحسین کی قراداد بھی متفقہ طور پر منظورکی گئی ۔

ایوان میں بی این ایف کے قائد اور رکن اسمبلی نواز ناجی کی طرف سے گلگت بلتستان کے چراگاہوں کے متعلق پیش کی گئی قراداد کوبھی منظور کیا گیا۔

بعداذاں اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button