عوامی مسائل

شگر میں خصوصی افراد کے لئے مرکز قائم کیا جائے، قراقرم ڈس ابیلیٹی فورم کے عہدیداروں کا مطالبہ

شگر(عابد شگری)شگر میں خصوصی افراد کیلئے سپیشل سنٹر کا قیام ناگزیر بن چکا ہے۔جبکہ سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ بڑھا دیا جائے جبکہ سپیشل افراد کا ڈیٹا کے ڈی ایف سے لیا جائے تو بھرپور مدد کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار قراقرم ڈس ابیلٹی فورم شگر کے صدر شیر محمد شگری اور جنرل سیکریٹری اعجاز حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شگر میں معذور افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے اور یہ افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ان لوگوں کو اپنے حقوق اور فرائض کا علم نہیں۔کے ڈی ایف شگر ان افراد کی حقوق کی حصول اور انہیں معاشرے میں معزز شہری بنانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہمیں اب بھی بہت سی چلینجز کا سامنا ہیں۔ حکومت کی جانب سے معذور افراد کی بحالی کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھایا جارہا جبکہ سرکاری ملازمین میں سپیشل افراد کی کوٹے کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ خصوصی افراد کا ہر جگہ اور ہر سطح پر یکساں امداد اور رہنمائی کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت میں سپیشل افراد کی قائم سنٹر کی افتتاح کے موقع پر کہا تھا کہ سپیشل افراد کے ڈیٹا اکھٹا کرکے ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ہم وزیر اعلی کی اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اور وزیر اعلی سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ معذور افراد کی بحالی اور کفالت کیلئے فوری اقدامات کریں۔اگر حکومت نے معذور افراد کی ڈیٹا اکھٹا کرنے کیلئے ہم سے مدد مانگی تو بھرپور مدد کرینگے۔کیونکہ ہمارے پاس پورے ضلع کے خصوصی افراد کے ڈیٹا موجود ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button