ثقافت

نئے سال کی تقر یبات منسوخ ، شہدا ئے حویلیاں کی یاد میں ساد گی سے سال کا آغاز ہوگا، منصور علی شباب 

اسلام آباد ( شجا عت علی بہادر سے) چترال کے نامورشاعرو گلو کار منصور علی شباب نے سا نحہ حو یلیاں پر دلی دکھ اور غمزدہ خا ندا نوں کے ساتھ اظہار ہمدردی  کر تے ہوے کہا ہے کہ یہ سا نحہ ملکی تا ریخ کا الم ناک حا دثہ تھا جو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ اہل چترال سمیت پو رے پاکستان پر یہ سا نحہ انتہائی گران گزرا جس میں قیمتی انسانی جا نیں چلی گئیں۔ اُنہوں نے جشن نئے سال کو انتہا ئی سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے اور تمام فنکاروں سے نئے سال کو شہدا ئے حو یلیاں کی یاد میں منا نے کی استدعا کی ہے۔ منصور شباب نے کہا کہ فنکار اہل وطن کے ہر دکھ دردکو اپنا درد سمجھتے ہیں اور اس سال اپنے عزیزوں کی یاد میں نئے سال کے تمام تقر یبات کو منسو خ کر تے ہوئے دن شہدا کی یاد میں انتہا ئی سا دگی سے منا ئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button