گلگت بلتستان

خپلو: الیکٹریشن کا کام کرنے والے دو مزدوربھائی کمرے میں گیس بھرنے سے جاں بحق

گانچھے ( محمد علی عالم ) خپلو شہر میں واقح ایک نجی بنک میں الیکٹریشن کا کام کرنے والے دو مزدور کمرے میں گیس بھرنے سے جاں بحق – جاں بحق افراد کا تعلق اوکاڑہ کینٹ سے بتا یا جاتا ہے مرنے والے دونوں افراد سگے بھائی تھے۔ ایک کا نام امتیاز علی عمر 19 سال اور دوسرے کا نام شہباز عمر 24 سال ہے۔ دونوں بھائی نجی بنک میں الیکٹریشن کا کام کر رہے تھے۔ دونوں بھائی رات کوگیس ھیٹر جلاکر سو رہے تھے۔ گیس لکیج کی وجہ سے دونوں بھائیوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں میتوں کو ضروری کاروائی کے بعد اپنے علاقے کو روانہ کر دیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button