جرائم

دیامر میں پولیس شہریوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے بر سرپیکار ہے، ڈی آئی جی دیامر ریجن محمد شعیب خرم

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں ڈی آئی جی دیامر ریجن محمد شعیب خرم نے صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیامر میں امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس نے مربوط انتظامات کیئے ہوئے ہیں ،اور ضلع بھر میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات ہیں ۔اس موقع پر ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے چلاس کے اندر حالیہ کشیدگی کے دوران دیامر پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا ،اور ڈی آئی جی کو دیامر پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ڈی آئی جی محمد شعیب خرم نے کہا کہ دیامر میں پولیس شہریوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے بر سرپیکار ہے،اور تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک ہورہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button