متفرق

استور، فایر برگیڈ اہلکاروں کی پانچ روزہ تربیتی سیمنار مکمل

استور (سبخان سہیل ) استور میں فایر برگیڈ کے اہلکاروں کی پانچ روزہ تربیتی سیمنار مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک تقریب کا انحقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہماں خصوصی صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان تھے جبکہ صدر محفل ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان نے کہا کہ ہماری حکومت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں فایر برگیڈ کے اہلکاروں کو تربیتی سیمنار کرا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں فائر برگیڈ کی گاڑیاں موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے مسائل ہیں، بہت جلد اس کمی کو پورا کیا جائے گا۔ ہماری حکومت میرٹ پر کام کو اپنی اولین ترجیہی سمجھتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر استور نے آج کی اس تقریب کا اہتمام ان اہلکاروں کی حوصلہ آفزائی کے لیے کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ نے کہا کہ ہم نے گلگت سے ریسکو کی تربیتی ٹیم کو ان اہلکاروں کی تربیت کے لیے یہاں پر بلایا تھا ۔ ان کا پانچ روزہ تربیتی سیمنار مکمل ہونے پر آج ضلعی انتظامیہ نے ان کی حوصلہ آفزائی کے لیے یہ تقریب کا انحقاد کیا ہے۔ اسں سے قبل فائر برگیڈ کے عملے کی کوئی تربیتی سیمنار نہیں ہوئی ہے۔ بہت جلد استور میں فائر برگیڈ کی گاڑی بھی لائی جائے گی۔ ہم نے ان اہلکاروں کو یونفارمز بھی دئے ہیں، اب یونفارمز کے ساتھ یہ اپنیء ڈیوٹی انجام دینگے۔

تقریب کے آخر میں تربیت پانے والے فائر برگیڈ کے اہلکاروں میں صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان اور ڈپٹی کمشنر رحمان شاہ اور دیگر مہمانوں نےاسناد بھی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button