ماحول

گاہکوچ ، پائیدار امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ہماری ذمہ داری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

غذر(فیروز خان) ایل ایس او نیٹ ورک کے زیر اہتمام گاہکوچ میں وادی شہداء ضلع غذر میں پائیدار امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ہماری ذمہ داری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں غذر کے تینوں حلقوں سے منتخب نمائندگان صوبائی وزیر فدا خان فدا ،نواز خان ناجی،راجہ جہانزیب کے علاوہ ڈپٹی کمشنر غذر،ایس ایس پی غذر اور تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سیمت علماء اور دانشوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع کے مختلف مسالک کے علماء نے غذر میں امن کے حوالے سے اپنے خیالات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر فدا خان فدا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذر میں امن برقرار رکھنے میں علمائے کرام کے علاوہ سیا سی نمائندوں کا بڑا کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیں امن تحفے میں دیا ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس امن کو برقرار رکھنے کیلئے ہم اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کسی بھی علاقے کی ترقی کے لئے امن کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پائیدار امن کے لئیے ہمیں اپنی کوتاہیوں کو اچھالنے کی بجائے سادھارنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کا قیام اور کرپشن کا خاتمہ موجودہ گورنمنٹ کی اولین ترجیح ہے اور کسی حد تک ہم اس میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غذر کے تینوں منتخب نمائندوں کی سیاسی سوچ الگ الگ ہے لیکن ضلع میں امن اور خطے کی ترقی کے لئے ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ضلع غذر میں ترقی کا آغاز ہو چکا ہے ہماری گورنمنٹ نے گلگت سے گاہکوچ روڑ کے لئے ڈیڑ ھ ارب روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ پھنڈر 80 میگا واٹ پاور پراجیکٹ کو بھی ہم نے سی پیک منصوبے میں شامل کروا دیا ہے جو ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع غذر میں اضافی ڈسٹرکٹ کا قیام ناگزیر ہے اس حوالے سے ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا کہ غذر کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری پر میں موجودہ گورنمنٹ کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن میں حکومت کی اچھے کام کی تعریف کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ممبران کے ترقیاتی بجٹ 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے جس کے بعد علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ غذر کے منتخب تینوں اراکین اسمبلی مل کر غذر کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے۔تقریب سے جامع مسجد گاہکوچ کے خطیب سیف اللہ ،الواعظ شرافت علی اور شیخ نصرت علی نے بھی خطاب کیا اور امن کے قیام کے کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button