عوامی مسائل

چلاس، غریب،یتیم اور مستحق طلبہ میں زکواۃ و عشر کی طرف سے وظائف تقسیم کر دیا گیا

چلاس(بیورورپورٹ) پرائمری سکول سٹلائیٹ ٹاون کے غریب،یتیم اور مستحق طلبہ میں زکواۃ و عشر کی طرف سے وظائف تقسیم کر دیا گیا ۔چیرمین زکواۃ و عشر کمیٹی ضلع دیامر سید اسلم شاہ،ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر امیر خان اور ہیڈ ماسٹر سٹلائیٹ ٹاون سکول بشیر نے سکول کے یتیم بچوں میں زکواۃ کی رقم تقسیم کر دیا ۔اس موقع پر ضلعی زکواۃ چیرمین سید اسلم شاہ نے کہا کہ ضلع دیامر کے تمام سکولوں میں منصفانہ طور پر زکواۃ تقسیم کی جارہی ہے اور بلاامتیاز تمام غریبوؓ کو ان کے گھر کی دہلیز پران کا حق پہنچا دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی ڈی ای دیامر امیر خان نے کہا کہ ضلع دیامر میں غربت کافی زیادہ ہے ،زکواۃ کمیٹی محکمہ ایجوکیشن پر کافی توجہ دیں اور تعلیم حاصل کرنے والے غریب،یتیم اور معذور افراد کی مدد کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button