جرائم

غذر میں کوئی ناخوشگوار واقع رونماہونے سے قبل نہ صرف دہشتگردوں کا کوج لگایا جائے بلکہ دہشتگردوں کو پناہ اور مدد دینے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے ۔

یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون سازاسمبلی راجہ جہانذیب نے کہا ہے کہ غذر کے عوام کا اصل دشمن وہ لوگ ہے جو غذر میں دہشتگردی کے لیے داخل ہونے والوں کو پناہ دیتے ہے۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کی اولین ذمداری ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پناہ دینے والے افراد کو گرفتارکرکے نشان عبرات بنادیں۔ کیونکہ کوئی بھی دہشتگرد مقامی لوگوں کی مدد کے بغیرکوئی دہشتگردانہ کاروائی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے دہشتگروں کے جانب سے کاروائی کرنے کے حوالے سے باخبر ہے اور دہشتگرد کے نام تک انھیں معلوم ہے تو ان کو یہ بھی ضرور معلوم ہے کہ فیضان نامی دہشتگرد کو پناہ اور معلومات دینے والے کون ہے۔ ہمیں وہ لوگ چاہیے جوہمارا اصل دشمن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ان کی مدد کرنیوالے قوم کے دشمن ہے۔ ہم قانون نافذکرنے والے اور حکومتی ایجنسوں سے مطالبہ کرتے ہے کہ غذر میں کوئی ناخوشگوار واقع رونماہونے سے قبل نہ صرف دہشتگردوں کا کوج لگایا جائے بلکہ دہشتگردوں کو پناہ اور مدد دینے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button