گلگت بلتستان

دیامر بھاشا ڈیم کے زد میں آنے والی بنجر ارضیات اور چراگاہوں کا آٹھ ارب دس کروڑ روپے کا ایوارڈ فائنل

چلاس( شہاب الدین غوری سے ) ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے دیامر بھاشا کے زد میں آنے والی بنجر ارضیات اور چراگاہوں کا آخری ایوارڈ آٹھ ارب دس کروڑ روپے کا فائنل کر کے دیامر ڈیم کے لئے درکار ارضیات پوری کر دی۔ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے کہا ہے کہ ہم نے اس ایوارڈ میں ایک ارب 35 کروڑ روپے بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس فریق کو ہم ادائیگی کرنے کا پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی زد میں آنے والی تمام اراضی کی ادائیگی مکمل ہو گئی ہےجو ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داسزز اور بنجر اراضیات کے حوالے سے مختلف قبائل عدالتوں میں ہے۔ عدالت جس فریق کی حق میں فیصلہ دے گی ان کو ادائیگی کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button