معیشت

ہنزہ : اسپیشل افراد کےلیے ہنزہ میں قائم کاڈو کےسینٹرزمیں تربیت کا آغاز

ہنزہ(اسلم شاہ، اجلال حسین) قراقرم ڈویلپمنٹ آگنائزیشن (KADO) اور یو ایس ایڈ (USAID) کے اشتراک سے ہنزہ میں اسپیشل افراد کےلیے جاری کی جانے والی مختلف ٹریننگ کورسس کا باقاعدہ آغاز ڈی سی ہنزہ کیپٹین (ر) سمیع اللہ فاورق نے ہنزہ حیدر آباد اور کریم آبادہنزہ میں واقع سینٹرز میں کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹین (ر) سمیع اللہ فاورق نے اسپیشل افراد کے لفظ Disabled People کے استعمال پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس لفظ کے استعمال پر اعتراض ہے کیونکہ یہ لوگ معاشرے کے بیکار افراد نہیں ہیں بلکہ یہ ایسے افراد ہیں جن کے اندر ایک سے زیادہ صلاحیتیں اور مہارتیں موجود ہیں۔ یہ لوگ معزور نہیں ہیں بلکہ یہ نہایت قابل، ایماندار اور محنتی لوگ ہیں۔ انسان اور مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض بنتاہے کہ ہم ایسے افراد کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے KADO کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہنزہ کی ترقی میں KADO کا کردار قابل ستائش ہے اور خاص کر اسپیشل افراد کے لیے ادارے کی خدمات بہت ہی قابل تعریف ہیں اور ایسے افراد کے بہبودکے لیے کام کرنا اور انہیں بھی معاشرے کا ایک کارآمد فرد بنانا ہی ایک ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ معاشرے کی پہچان ہے۔

ٓاس موقعے پر سی ای او KADO نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آگنائزیشن (KADO)پچھلے 20سالوں سے نادار اور معزور طبقے کو زندگی کی مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ KADO کی کوششوں سے بہت سارے معزور افراد معاشی ترقی کے عمل میں شامل ہوچکے ہیں۔ قراقرم ایریاڈویلپمنٹ آگنائزیشن (KADO) اور یو ایس ایڈ (USAID) کے اشتراک سے شروع کی جانے والے اس پروجیکٹ کے ذریعے100 مزید خصوصی افراد جن میں 50 مرد 50 اسپیشل خواتین کو ہنر دے کر اپنے خاندانوں کی معاشی سرگرمی میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 10مہینوں تک اسپیشل افراد کو جیولری،کارپیٹ سازی اور فیبریک بنانے کے ہنز کے ساتھ ان افراد کو ماہانہ وظیفہ اورگھر سے سینٹروں تک ٹرانسپورٹ کا خصوصی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے۔

اس موقعے پر مہمان خصوی نے مختلف ٹرینگ سینٹروں کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے سینئر رہنما و سابقں صدر ہنزہ پاکتسان پیپلز پارٹی فدا کریم نے کہا کہ اسپیشل افراد کے سینٹر بنانے میں حیدر آباد کے عوام نے اپنے آباو اجداد کے قبروں کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے زمین فراہم کی ہے۔ آج KADO کو حیدر آباد ہنزہ کے عوا م کی اس قربانی اور کردار کو بھی ضرور یاد کرنا چاہیے ۔

 پروجیکٹ منیجر اعجاز علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو حکومتی سطح پر وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کے علاوہ انکو حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ 2 فیصد ملازمتوں کے کوٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی فوری ضرورت ہیں ۔ نیز ان کو NAVTTC ۔ BISP اور وزیر اعظم خود روزکار اسکیم کے پروگراموں میں معذور افراد کوترجیحی بینادوں پر شامل کیاجائے۔  ضلعی سطح پر ان کے لیے تعلیم کے بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے سہولیات کو فراہم کیاجائے۔ انکے لیے تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی بروقت تکمیل کے لیے حکومتی سطح پر فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ تمام معذور افراد اس بلڈنگ میں KADO کے زیر نگرانی بہتر تربیت حاصل کرسکیں اور معذور افراد کے لیے پائیدار پروگراموں کے ذریعے ان کے صلاحتیوں کو مذید پروان چڑھانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت ان کے استعداد کار کا بڑھانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ہنزہ کے صدر جان عالم ،پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ایڈوکیٹ ظہور، سول سوسائٹی کے افراد کے علاوہ دیگر حکومتی عہدادروں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button