گلگت بلتستان

بلدیاتی انتخابات ہر صورت میں2017ہی میں جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے۔صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان

استور (سبخان سہیل) گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت میں2017ہی میں ہونگے۔ ایکٹ 2014کے تحت بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت نے ادروں کے اندر جو خرابیاں پیدا کیا ہے ہماری حکومت نے ان کوبہتر کرنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزان کیا ہے۔ ڈیڑھ سال کے عرصے میں ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔گلگت بلتستان میں انتخابات 2017میں ہی ہونگے، مارچ میں مردم شماری ہورہی ہے۔ مردم شماری کے بعد ڈی لمٹیشنز ہونگی جس میں نئے حلقے اور نئے ووٹرز بھی بنائے جائیں گے۔

گلگت بلتستان حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات دینا چاہتی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام کے چھوٹے مسائل بلدیاتی لیول پر ہی حل ہونگے۔ عوام صبر اور تحمل سے کام لیں۔ ہماری حکومت کی اولین ترجہی عوام ہے ۔ اس ایک سال کے عرصے میں ہم نے عوام کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ ہمارے پاس کو ئی آلہ دین کا چرغ نہیں ہے جو پلک جپکتے ہی سب کچھ کردیکھائے ۔ ہمارے پانچ سالوں میں ہم انشاللہ عوام سے کئے ایک ایک وعدے کو پورہ کرکے دیکھائیں گے۔استور ویلی روڈ بہت جلد ٹینڈر کیا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ استور ویلی روڈ کوئی اچھی کمپنی کو دیں تاکہ یہ روڈ بہتر طریقے سے بن جائے۔ شونٹر پاس روڈ سی پیک کا حصہ ہے ۔ مخالفین بھوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ سی پیک منصوبے کے ثمرات عوام کو ملنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ انشاللہ گلگت بلتستان کی عوام کو بہت جلد اس سی پیک کے ثمرات ملنا شروع ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button