گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستانسی پیک کےحوالے سےاخباری بیانات کےذریحے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر شاہ بیگ

غذر(محبت حسین )اپوزیشن لیڈر شاہ بیگ نے گاہکوچ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کے لیے کوئی منصوبہ نہیں۔ پھنڈر 80میگا واٹ پاور پراجیکٹ کو اخباری سرخیوں کی حد تک سی پیک میں شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کے پاس کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اخباری بیانات دینے میں ماہر ہیں وہ ان بیانات سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرہے ہیں لیکن اب عوام ہوشیا ر ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں کوئی اکنامک زون نہیں بن رہا ۔ اس حوالے سے میری مولانا فضل رحمان سے تفصیلی بات چیت ہوگئی ہے۔مولاناصاحب کا کہنا تھا کہ اکنامک زون کے لیے 30سے 50ہزار کنال زمین درکار ہوتی ہے جو گلگت بلتستان حکومت کے پاس دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا جو کوئی حکومت میں آتا ہے وہ صرف عوام پر ظلم کرتاہے۔حکومت سے فارغ ہونے کے بعد ان کا مقام جیل ہوتا ہے/ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت اور موجودہ مسلم لیگ کی حکومت میں کوئی واضح فرق نہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان پیپلز پارٹی کے سابقہ حکومت نے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ آنے والے وقتوں میں ان کا حشر بھی پیپلزپارٹی جیسا ہی ہوگا۔انہوں نے مذید کہا کہ ممبران اسمبلی عوام سے مخلص نہیں اگر ہم سب مخلص ہوتے تونظام کو ٹھیک کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام ادارے غیر فعال ہوچکے ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اداروں کو مضبوط کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button