تعلیم

چلاس: نا اہل افراد ٹیسٹ انٹرویو میں ناکامی پر مذہبی راہنماؤں کا سہارا لے رہے ہیں، جس کی کوئی حقیقت ہی نہیں۔ علماء و عمائدین دیامر

چلاس(پ ر) دیامر کے علماء عمائدین کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت مولانا مفتی صادق منعقد ہوا جس میں مولانا عبدالرؤف،مولانا وصل خان،مولانا ریاض اللہ،مولانا عبدلصبور،مولنا عبدالغفور،مولانا غلام سرور،مولانا غیاث توحیدی ،مفتی محفوظ اللہ،مولانا سیف اللہ،مولانا محمد دین چلاسی ،مولانا طارق و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایجوکیشن اور ہیلتھ میں ہونے والی تعیناتیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ صاف شفاف اور میرٹ کے مطابق بھرتیوں پر محکمے کے ذمہ داران اور صوبائی حکومت خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ شفاف اور میرٹ کے مطابق تعیناتیاں ترقی پسند معاشرے کی پہچان ہیں۔ بھرتیوں کے حوالے سے مخالفت میں بیانات دینے والوں کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونگے۔ میرٹ پر پورا نہ اترنے والے اور نا اہل افراد ٹیسٹ انٹرویو میں ناکامی پر مذہبی راہنماؤں کا سہارا لے رہے ہیں۔جس کی کوئی حقیقت ہی نہیں ہے۔ ایسے نااہل افراد کی باتوں میں آنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔ سابقہ ادوار میں میرٹ کی بالادستی کا نعرہ لگانے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ایک سیکرٹری ایجوکیشن سید ہادی نے تین تین لاکھ میں مستقبل کے معماروں کی عظیم پوسٹیں فروخت کیں اور ان پر انگوٹھا چھاپ بھرتی کئے۔ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے حکام میرٹ کی بالادستی کے لئے عملدرآمد کو سختی سے یقینی بنائیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ دیامر کے عوام نے ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دی ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم اور اب سی پیک کی کامیابی کے لئے بھی کسی قسم کی قربانی سے ہر گز دریغ نہیں کرینگے۔ ان میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے ملک ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا۔سی پیک دشمن عناصر مقپون داس کو دیامر کی ملکیتی اراضی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دیامر کے جنگلات اور اراضی الحاق پاکستان معاہدے کے مطابق عوامی ملکیت ہیں جبکہ مقپون داس مال سرکار اور سی پیک کی ملکیت ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان سی پیک اور دیگر اہم میگا پراجیکٹس کی بدولت انتہائی حساس اور اہمیت کا حامل خطہ بنا ہے۔ملک دشمن عناصر اور انکے کارندوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔تاکہ خطہ امن و سلامتی کا گہوارا بنے اور ترقی کے منازل طے کر سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button