سیاحت

اپوزیشن ذاتی کام نہ نکلنے پر شور مچا رہے ہیں، غریب عوام سے ان کا کوئی سرورکار نہیں ۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق

چلاس(پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام اداروں میں صاف اور شفاف طریقے سے میرٹ کے عین مطابق بھرتیاں ہورہی ہیں ،بھرتیوں کے اس شفاف عمل سے فیل ہونے والے اُمیدوار بھی خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا سوچیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت کے میرٹ پر مبنی پالیسی اور تعمیر وترقی اور خوشحالی کے ایجنڈا کو اپنے شعار بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے من گھڑت اخباری بیانات کے ذریعے اپنی سیاست کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، لیکن گلگت بلتستان کے عوام جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی بھی جماعت ان کے مسائل حل نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے ماضی میں جھانک کر دیکھیں تو ہر طرف میرٹ کا قتل عام،لوٹ مار اور اقرباپروری کے بو آئے گی،ماضی میں اُستاد جیسے مقدس پیشے کو ۳ اور ۴ لاکھ میں فروخت کیا گیا اور تمام اداروں کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی میرٹ اور شفافیت پر مبنی پالیسی کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام عوام مطمئن اور پُرسکون ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی کام نہ نکلنے پر شور مچا رہے ہیں ،غریب عوام سے ان کا کوئی سرورکار نہیں ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان کے تمام عوام کو میرٹ پر روزگار فراہم کررہی ہے،جس سے خطے کی تقدیر بدل جائیگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button