تعلیمچترال

چترال: ATA اور APTAکے نمائندوں کا ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات، اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

چترال (ارشاد اللہ شاد ؔ ) آل ٹیچر ایسو سی ایشن اور آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے ضیاء الدین صدر آل ٹیچر ایسو سی ایشن کی قیادت میں نئے ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات کی۔اساتذہ نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو چترال تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ میں نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو اساتذہ کے مسائل خاص کر پولیس کی طرف سے اساتذہ کے خلاف درج FIRکے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا اساتذہ کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہے۔ اساتذہ کاکام نو نہالاں قوم کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ہے۔ وہ جلد اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اور یقین دلایا کہ آئندہ اساتذہ کو تنگ کرنے کا یہ سلسلہ جلد ختم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنے والے اساتذہ نمائندوں میں ATAکے صدر ضیاء الدین ، جنرل سیکرٹری قار ی محمد یوسف، پرنسپل کمال الدینGCMHS، صاحب الرحمان GHSبونی، سردار حسین ٹیچر دروش، جمیل الدین صدر APTAچترال ، جنرل سیکرٹری APTAسعید اللہ ، اور دیگر عہدیدارشامل تھے۔بعد میں اساتذہ نمائندوں نے حال ہی میں چترال تعینات ہونے والے DEOجہانگیر خان اور ڈپٹی DEOممتاز محمد سے بھی ملاقات کی۔ اور ان کو چترال تعیناتی پر مبارکباد دی۔ اور ان کے ساتھ بھی اساتذہ کے درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔DEOنے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اساتذہ کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔اساتذہ نمائندوں نے بھی ان سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button