کوہستان

کوہستان: دیامر سے پنڈی جاتےہوےکار شاہراہ قراقرم سے گہری کھائی میں جاگری ،4 افراد جاں بحق، 4زخمی

کوہستان (شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان، تھانہ پٹن کے قریب گلوز بانڈہ کے مقام پر موٹر کار شاہراہ قراقرم سے گر کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔بچوں اور عورتوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق 4زخمی۔پولیس تفصیلات کے مطابق کوہستان کے تحصیل پٹن کے قریب علاقہ گلوزبانڈہ میں المناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تھور نالہ دیامر سے پنڈی کی جانب آنے والی موٹر کار شاہراہ قراقرم سے لڑھک کرسینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ ڈی پی او کوہستان عبدالعزیزآفریدی کے مطابق حادثے میں چارافراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو عورتیں(مسماۃ ن، مسماۃ گلوُ) ، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں دو مرد(شانگلاں،سید احمد )، ایک عورت (عائشہ بی بی ) اقوام سید ساکنہ تھور نالہ دیامر اور اُس کا بچہ شامل ہے ۔ شام گئے تک دو افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔ شدید زخمیوں کو آر ایچ سی پٹن میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب تدریسی ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتارہے ہیں ۔

دوسری جانب کمیلہ شہر کے نزدیکی گاوں تریس بانڈہ میں بھی ایک گاڑی گرنے کی اطلاعاع سامنے آرہی ہے، آخری اطلاع تک گاڑی کا سراغ نہ مل سکا جبکہ پولیس نے تصدیق بھی کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button