عوامی مسائل

یاسین: سندھی اسمبرنالے پرلکڑی کی جیپ ایبل پل ٹوٹ گئی، زمینی رابط منقطع، لوگوں کو سفری مشکلات کا سامنا

یاسین(معراج علی عباسی ) یاسین کے بالائی گاوں سندھی میں اسمبرنالے پرواقع لکڑی کی جیب ایبل پل ٹوٹ گئی بالائی گاوں دلسندھی ،شاہ من اور برکلتی پار کا زمینی رابط منقطع۔ محکمہ تعمیرات عامہ غذر کے حکام نے پل کو خطرناک قرار دیکرعارضی طورپر ہر قسم کے ٹریفک کے لے بندکردیا۔ متبادل راستہ نہ ہونے کے باعث سینکڑوں گھرانے محصور ہوکرہ گئے ہیں ۔ پل کے بندش سے لوگوں کو شدید سفری مشکلات درپیش ہے۔ لوگ مریضوں کو کندوں پر اٹھاکرہسپتال لایا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یاسین کے بالائی گاوں سندھی میں نالہ اسمبرپرواقع لکڑی کا پل ٹوٹ نے کے باعث محکمہ تعمیرات عامہ غذر کے حکام نے پل کو ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ۔پل کی بندش سے بالائی سندھی کے گاوں دلسندھی ،شاہ من اور برکلتی پار کا زمینی راستہ منقطع ہوگئی ہے۔ متبادل راست نہ ہونے کے باعث مکینوں کو شدید سفری مشکلات درپیش ہے۔

باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسمبرنالہ پل کے علاوہ یاسین کے دیگرعلاقوں میں موجود درجنوں خستہ حال پلوں کی مرمت کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ کو استدعاکی گئی ہے مگرتاحال کسی قسم کی کوئی کام شروغ نہیں کیا گیا ہے۔ سندھی کے عوامی حلقوں نے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب اور محکمہ تعمیرات عامہ غذر کے ایکسین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالہ اسمبرپر واقع پل فوری طور پر مرمت کرکے ٹریفک کے لیے واگزار کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش سفری مشکلات میں کمی ہوسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button