متفرق

ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

چلاس(بیورورپورٹ)کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے بالاخر طویل خشک سالی کا زور ٹوٹ گیا۔ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں تین ماہ بعدسال 2017کی پہلی بارشوں نے کھیت کھلیان تروتازہ کر دیا ور پہاڑوں نے برف کے سفید چادر اُوڑھ لیا ۔ضلع دیامر کے میدانی علاقے بدستور خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ،اور چلاس شہر کے باسیوں پر ہنوز ابر کرم بند ہے ،جس کی وجہ سے ہر ذی روح پریشان ہے۔دیامر کے بالائی علاقوں بابوسر ٹاپ،فیری میڈو،ننگاہ پربت اور داریل تانگیر کے پہاڑی علاقوں میں آج صبح سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،

برفباری کے موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے مقامی لوگوں نے وادی بابوسر کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔بابوسر کے مقام پر چلاس کے شہری دن بھر برفیلے موسم کا مزہ لیتے رہے ۔ دیامر کے بالائی علاقوں میں رواں سال کی پہلی بارش سے دریاوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہوگئی ہے اور قحط سالی کا خدشہ دور ہوگیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button