تعلیم

سینٹرل ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اساتذہ کے لئے پندرہ روزہ ورکشاپ اختتام پزیر

گلگت ( سٹاف رپورٹر) سنٹرل ایشیا انسٹیٹیوٹ گلگت کے زیر اہتمام اساتذہ کے لئے 15روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مفتی امیتاز احمد نے کہا کہ اساتذہ کا پیشہ پیغمبرانہ ہے اساتذہ اپنے صلاحیتوں سے معاشرے کو علم کی طرف راغب کرنے میں کوشاں ہے۔ تعلیم کی اہمیت بہت اہم ہے رسول پاکﷺ کا بھی فرمان ہے کہ علم حاصل کرنے کے لئے چین بھی جانا پڑے تو جاو۔اُنہوں نے کہا کہ علم معاشرے سے جہالت ختم کرتی ہے۔ دلوں کو ملانے کا سبب بنتی ہے اس لئے تمام مرد وخواتین پر علم فرض قرار دیا ہے۔ اور انشا اللہ اساتذ اس ورکشاپ سے کچھ سیکھ کر اپنے بچوں کی مستقبل کو سنوارنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرئیگا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او سنٹرل ایشیا انسٹیٹوٹ سید اللہ بیگ نے کہا کہ ہمارا ادارہ گلگت بلتستان میں تعلیم کی فروغ کے لئے گزشتہ20سال سے میدان میں ہے انشاااللہ عوام اور ان اساتذہ کے تعاون سے تعلیم کے میدان میں مذید خدمات سرانجام دینے کی بھر پور کوشش کرئیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ سنٹرل ایشیا انسٹیٹوٹ گلگت بلتستان اور چترال میں 159سکول اور کالجوں کے اساتذہ کو تربیت دینے کے ساتھ ان سکولز کے بچوں کی مالی امداد بھی کر رہا ہے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے نذیر احمد بلبل، کریم الدین اور سجاد احمد نے کہا کہ اس قسم کے ورکشاپ سے گلگت بلتستان کے اساتذہ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ اور اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ان پہاڑوں سے لیڈر پیدا کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button