سیاست

گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ میں اضافے کی کوشش کریں گے، سلطان علی خان

گلگت ( پ ر) رکن گلگت بلتستان کو نسل سلطان علی خان نے کہا ہے کہ دس جنوری کو اسلا م آ باد میں وزیر اعظم پا کستان کیساتھ پری بجٹ سیشن ہے جس میں گلگت بلتستان کو نسل کے بجٹ کے حوالے سے بات ہو گی ،ہماری کوشش ہے کہ اس سال کو نسل کے بجٹ میں اضا فہ کیا جا ئے ،جس سے عوام کے فلا ح و بہود کے زیا دہ سے زیادہ منصوبے مکمل کیا جاسکیں ، رکن جی بی کو نسل نے کہا کہ گلگت بلتستا ن میں کو نسل کی سطح پر تعلیم صحت اور صا ف پا نی کے منصو بے شامل کیئے جارہے ہیں تاکہ عوام بہتر سہو لیات سے استفادہ کر سکیں، عوا م کو سہو لیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ، ہم چا ہتے ہیں کہ گلگت بلتستان تر قی کی سفر میں آگے بڑھے،انہو ں نے مزید کہا کہ سابقہ دور میں گند م کی فی بوری قیمت 16سو رو پے تک پہنچ گئی تھی لیکن مر کز میں مسلم لیگ ن کی حکو مت آ نے کے بعد اس کے قیمت 11سوکے سطح تک لا ئی گئی ،اب بھی گند م وہی قیمت ہے لیکن خا لی بوری کی مد میں 100روپے لیا جا ئیگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button