عوامی مسائل

آج گلگت میں صفائی و انہدام تجاوزات مہم کا آغاز کیا جائے گا

گلگت ( پ۔ر ) ترجمان لوکل گورنمنٹ و میونسپل کارپوریشن گلگت نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے حکم پہ گلگت شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور ہرطرح کی گندگی اور غلاظت اور غیر قانونی تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے آ ج صبح 10بجکر 30منٹ پہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان کی زیر سربراہی میں ایک آگاہی واک و صفائی و انہدام تجاویزات مہم برائے سال 2017بروز ہفتہ 7جنوری سے میونسپل حدود قراقرم یونیورسٹی روڈ سے شروع ہوگا جس میں سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن خرم پرویز اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریش بھی شریک ہونگے ۔ اس مہم میں میونسپل کارپوریشن گلگت اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں سنیٹری سیکشن ،بلڈنگ سیکشن ،میونسپل فورس کے جوانان ،اور میونسپل مجسٹریٹس بھی حصہ لیں گے دوران مہم روڈ صفائی ،نالیوں کی صفائی غیر قانونی بلڈنگ میٹریل کی صفائی،بزریعہ بلیڈ ٹریکٹر اور رتجاویزات کو منہدم کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں لوڈ سپیکر کے زریعے صفائی کی اہمیت اور غیر قانونی تجاویزات کے خلاف عوام کو آگاہی بھی دی جائے گی ترجمان نے کہا ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے میڈیا کا تعاون لیا جائے گا اور سول سوسائیٹی کابھی اہم کردار شامل ہے تاکہ عوام اورشہریوں کو آلودگی سے بچانے اور صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں ہفتے کے روز ہونے والی صفائی اور تجاوزات کے خلاف مہم تعمیری کردار ادا کر سکے انہوں نے کہا کہ شہر کو ہر طرح کی غلاظت سے پاک رکھنے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں آج ہونے والی آگاہی واک اس سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ آگاہی واک ہفتہ وار ہوا کرے گی تاکہ شہر گلگت کو صاف ستھرا ء اور ہر طرح کے غیر قانونی تجاوزات سے پاک رکھنے میں مدد ملے گی ۔وزیر اعلیٰ کے ہدایات کی روشنی میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان ،سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی اور ایڈ منسٹریٹر خرم پرویز گلگت شہر کو دور جدید سے ہم آہنگ کرنے اور ماڈل شہر بنانے کیلئے کو شاں ہیں ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button