متفرق

اراکین اسمبلی اور کونسل پر سنگین الزامات لگانے والا رپورٹر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر رہا ہے، فیض اللہ فراق

گلگت(پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل پرجھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے رپورٹر شبیر سہام راہ فرار کا راستہ اختیار کررہا ہے ۔رپورٹر نے گلگت میں کمیٹی کے سامنے آکر پیش ہونے سے انکار کیا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ رپورٹر نے گلگت بلتستان کے معزز اراکین اسمبلی اور کونسل پر ویمن ٹریفیکنگ کا سنگین الزام بے بنیاد اور من گھڑت لگایا ہے۔اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیا گیا تھا ،جس میں اعلی سیکورٹی اور حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔کمیٹی نے دو اجلاس کرنے کے بعد متعلقہ رپورٹر سے رابطہ کیا اور 28دسمبرکو رپورٹر کو گلگت آکر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا مگر رپورٹر نے بہانے بناکر گلگت آنے سے مکمل انکار کردیا اور اب وہ راہ فرار کا راستہ اختیار کررہا ہے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے رپورٹر کو گلگت آنے کے تمام تر معاونت اور سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور رپورٹر کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی بھی یقین دلایا ،مگر ان سب کی باوجود رپورٹر کمیٹی کے سامنے تاحال پیش نہیں ہوئے ہیں ،جس کے بعد صوبائی حکومت نے ایک طرف سے اس معاملے میں معاونت کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے مدد طلب کیا اور دوسری جانب رپورٹر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ان سنگین الزامات کی مکمل تحقیقات تک صوبائی حکومت چین سے نہیں بیٹھی گی اور تمام تر حقائق قوم کے سامنے لائی گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button