عوامی مسائل

میاچھر روڑ مسلسل زمینی تودوں کی زد میں، تین افراد بال بال بچ گئے

ہنزہ (اجلا ل حسین )میاچھیر روڈ مسلسل لیڈ سلائنڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے مقامی عوام کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گزشتہ دنوں سلائینڈنگ کی وجہ سے تین افراد بال بال بچ گئے۔ عوام کی طرف سے محکمہ تعمیرات اور لوکل گونمنٹ کے خلاف احتجاج کی دھمکی۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں مقامی افراد میاچھر کی طرف بذریعہ جیپ جارہے تھے۔ لنک روڈ پر سلائیڈنگ کے باعث تین افراد بال بال بچ گئے۔ مقامی عوام کے مطابق میاچھر نگر کی طرف جانے والی لنک روڈ پر محکمہ تعمیرات عامہ نگر اور لوکل گورنمنٹ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام کو سفری مشکلات میں سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ۔ میاچھر نگر کے نمائندہ وفد نے کہا کہ ایک سال قبل ٹینڈر شدہ روڈ جو کہ مناپن اور میاچھر کے درمیان کام کرنا تھا محکمہ اور کنٹریکٹر کی عدم دلچسپی اور بے حسی کی وجہ سے اس روڈ پر کام کا آغاز نہیں ہو سکا ہے۔

نمائندہ وفد کا مزید کہنا ہے کہ اس روڈ پر مزید سفر کروانے کے لئے اپنے علاقے کے عوام کومزید خطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں اور لنک روڈ کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر میاچھر لنک روڈ پر کام نہ کرنے کی صورت میں مجبورا شاہراہ قراقرم پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے جس کی پورا تر ذمہ داری محکمہ تعمیرات عامہ نگر اورلوکل گورنمنٹ پر عائد ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button