سیاست

چھتیس کی بجائے 28 ماہ میں نلتر پاور پراجیکٹ منصوبہ مکمل کر دیا گیا ہے، فراق

گلگت(پ،ر)ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 14میگاواٹ نلتر پاور پراجیکٹ کا اپنے مقررہ وقت سے پہلے تکمیل صوبائی حکومت کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کا اظہار ہے ماضی میں گلگت بلتستان کو مردہ منصوبوں کا قبرستان بنایا گیا ،مگر ن لیگ کی حکومت قائم ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی اور روشنی کا سفر شروع ہوچکا ہے ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی تعمیر و ترقی پر مبنی ایجنڈا اور سوچ عوام کو محرومی سے نکالے گی۔نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل 36 ماہ میں ہونی تھی ،مگر صوبائی حکومت کی کمنٹمنٹ اور محکمہ برقیات کی دن رات کوشیشوں سے یہ منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے یعنی 28ماہ میں مکمل ہوگیا ہے ۔اس پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے گلگت شہر اور گردو نواح میں بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button