تعلیم

ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی ٹیسٹ اور انٹرویو کے ذریعے ہوئی ہے، ثنائی

گلگت ( پ ر ) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ مو جودہ حکو مت نے ڈا ئر یکٹر کا لجز ٹیسٹ انٹر یوکے ذریعے تعینا ت کیا ہے اس سے پہلے ڈائر یکٹر کا لجز سنیارٹی کی بنیا د پر تعینا ت ہو تے تھے جس سے اُس شخص کو فا ئد ہ اورادارے کو نقصان ہوتا تھااس لئے صو با ئی حکو مت نے ٹیسٹ انٹر ویو کے ذریعے ڈا ئر یکٹر کا لجز تعینا ت کیا ہے۔ ٹیسٹ انٹرویو کے تحت منظور حسین کوڈا ئر یکٹر کا لجز تعینات کر دیا گیا ہے، محکمہ تعلیم میں سفار شی کلچرکامکمل خا تمہ کر دیا ہے، محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں ہو رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو صاف شفا ف بنانے بنانا صو با ئی حکو مت کا سب سے بڑا مشن تھا ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ولولہ انگیز قیادت میں گلگت بلتستان میں تعمیروترقی کا انقلاب برپا کریں گے۔خطہ کے عوام کی خوشحالی، تعمیروترقی کیلئے اپنا ہر ممکن اقدامات اٹھا ئینگے ۔ آج مسلم لیگ ن کی اخلاقی اور عوامی سیاست کے باعث گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ ن کو اپنی تمام طرح خواہشات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button