متفرق

گندم کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، بلیک مارکیٹنگ کے راستے بند کردئیے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد اکرام

گلگت (پ ر) محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر محمداکرام ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام رسول اور اسسٹنٹ سول سپلائی آفیسر مختار احمد میر نے پڑ ی بنگلہ اور جگلوٹ میں موجود فلور ملز پر چھاپے مارے۔ محکمہ خورا ک کے حکام نے فلور ملز میں آٹے کے معیار ‘ وزن ‘ نمی کی مقدار اور صفائی کے نظام کو چیک کیا ۔

ڈائریکٹر محمد اکرام نے اس موقع پر کہاکہ آٹے کے معیار اور وزن پر کسی قسم کا بھی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا ۔ محکمہ خوراک کے سیکریٹری کی ہدایت پر فلور ملز میں چھاپے مارے جارہے ہیں کسی بھی فلور مل سے آٹے کے معیاراور وزن کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں تو ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی گندم کوٹہ معطل کرنے‘ فلور مل کو سیل کرنے سمیت 25 لاکھ روپے تک جر مانے کی سزائیں ہو سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اپنے محدو د وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو گھر کی دہلیز پر رعایتی نر خوں پر معیاری آٹے فراہم کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں محکمہ خوراک میں 406 مستقل ملازمین ہیں اور 225 کنٹیجنٹ ملازمین ہیں جن سے نہ صرف دفتری کام لیا جارہا ہے بلکہ بلک و سیل ڈپوز سمیت پاسکو کے دو سو سے زائد گوداموں میں گندم لوڈ کر وانے کی ڈیوٹی بھی لی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے محکمہ خوراک نے فلور ملز مالکان سے باقاعدہ اسٹام پیپرز پر قوائد و ضوابط پر عملدر آمد کر وانے کے حوالے حلف نامہ لیا ہے ۔ جبکہ فلور ملزمیں فائن دانے دار آٹا نکالنے والے تمام نظام کو ختم کر وادیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button