صحت

یونین کونسل برسل کھرمنگ بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہے، پی ٹی آئی رہنما

گلگت(خبرنگار) پی ٹی آئی کھرمنگ کے ترجمان فدا پاشا ،یوسف اتفاق،محمد حسین حسینی اور حسن مگرونے کہا ہے کہ کھرمنگ محاذ ایریا کے عوام اکسیویں صدی میں بھی بُنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔پورے یونین میں ایک بھی طبی عملہ موجود نہیں جس کی وجہ سے عوام کو صحت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کھرمنگ کے حلقے سے منتخب صوبائی وزیر حیوانات کے ہسپتال میں سہولیات فراہم کرنے کے جھوٹے دعوئے کررہاہے حالانکہ اُس کے حلقے کے انسان صحت کے بنیادی سہولیات کی عدمِ فراہمی سے سخت پریشان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلارگو ڈسپنسری میں متعین اکلوتے ڈسپنسر کو بھی پارٹی سے تعلق کی بُنیاد پر سکردو میں رکھ کر تنخواہ دیا جارہاہے جس سے یونین کونسل برسیل کے عوام صحت کی بُنیادی سہولیات سے محروم ہیں پورے یونین میں ایک گولی دینے والا بھی موجود نہیں ہے۔اُنہوں نے کہاہے کہ میموش،میموش داس، برسیل،برسیل چھو اور بلارگو میں گزشتہ سال انے والے سیلاب کے متاثرین کو تاحال کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ہے جو کہ یونین کونسل برسیل کے متاثرین سے سنگین زیادتی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ کھرمنگ ضلع کے ہیڈ کوارٹر کے لئے گہوری تھنگ کی زمین کو بلا معاوضہ ہتھیانے کے اقدام ناقابل برداشت ہے اس صورت میں پورا کھرمنگ سرا پا احتجاج ہوگا حکومت یاد رکھے کھرمنگ کے عوام کی لاشوں سے گُزر کر عوامی ملکیتی زمین کو ہتھیایا جاسکتا ہے ۔اُنہوں نے کمانڈر ایف سی این اے سے اپیل کیا ہے کہ وہ کھرمنگ محاذ کے مجاہد عوام سے جاری نارواسلوک کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لئے کردار اداکریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button