سیاست

سماجی ورکرز اور ترقی پسند شاعر کا لاپتہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، عنایت ابدالی رہنما عوامی ورکرز پارٹی

گلگت(پ۔ر) اسلام اباد سے فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر ترقی پسند شاعر سلمان حیدر لاہور سے سماجی ورکرز وقاص گورایہ اور عاصم سعید کا لاپتہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔معاشرے کے اندر ایسے بے ضرر افراد کی اغوا سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں بھی لوگوں کا تحفظ میں ادارے ناکام ہوچکے ہیں۔درس وتدریس کے شعبہ سے منسلک اور سماجی کارکنوں کے بارے میں وزیر داخلہ اور دیگر ادارے خاموش ہے۔ملک بھر کے ترقی پسند اور انسانی حقوق کے تنظیمیں سلمان حیدر اور دیگر سماجی کارکنوں کے اغوا پہ سخت تشویش کا اظہار کررہے ہیں مگر دارلحکومت میں موجود اقتدار کے مزے لینے والے اس معاملہ میں مکمل بے بس ہے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما عنایت ابدالی،نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے رہنما علی شیر و دیگر نے ایک اخباری بیان میں کیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہر اقتدار میں بھی معصوم لوگ محفوظ نہیں جو کہ بہت تشویش کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسلہ کو سنجیدگی سے لے ۔کالعدم تنظیمیں اور ان کے کارندے تو سر عام گھوم رہے ہیں اور وزیر داخلہ کے مہمان بھی بن جاتے ہیں مگر سیاسی کارکنوں اور جمہوری قوتوں کیلئے اس ملک کے دارلحکومت بھی غیر محفوظ بنتا جا رہا ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان و نیشنل اسٹوڈنٹس فیدریشن گلگت بلتستان نے مطالبہ کئے ہیں کہ فوری طور پہ سلمان حیدر و دیگر کو بازیاب کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button